ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایڈی یورپا کی زیرقیادت حکومت تحلیل کرتے ہوئے انتخابات کروانامناسب معلوم ہوتاہے:سدارامیا

ایڈی یورپا کی زیرقیادت حکومت تحلیل کرتے ہوئے انتخابات کروانامناسب معلوم ہوتاہے:سدارامیا

Sat, 01 May 2021 10:52:30    S.O. News Service

بنگلورو،یکم مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں کانگریس نے بھاری جیت درج کی ہے،اس جیت کاسبب بننے والے ووٹرس سے اظہارتشکرکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسدارامیانے کہاکہ ریاست میں برسراقتداربی جے پی عوامی حمایت کھوچکی ہے۔اس کاواضح پیغام عوام نے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں دیاہے۔کووڈجیسے بحران اورمشکل حالات میں حکومت عوام کی جانوں کے ساتھ کھلواڑکررہی ہے۔اس لیے انتخابات میں عوام نے برسراقتداربی جے پی سبق سکھایاہے۔عوامی غیض غضب کا شکاروزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپاکی زیرقیادت حکومت کوتحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابات کروانامناسب معلوم ہورہاہے۔انتخابات میں جیت درج کرنے والی پارٹی کے امیدوارں کوسدارامیانے تہنیت پیش کی،جیت میں معاون بننے والے پارٹی کے قائدین،کارکنوں کابھی انہوں نے شکریہ اداکیا۔


Share: